آستانہ عالیہ چورہ شریف کا جشن میلادالنبیؐ کے سلسلہ میں اجتماع کل ہوگا

لاہور(خصوصی رپورٹر)آستانہ عالیہ چورہ  شریف کے زیر اہتمام  جشن میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں 36 واں سالانہ اجتماع کل  بروزہ سوموار بعد از نماز عشاء خیابان چورہ شریف ہنجر وال  میں ہوگا۔جس میں ملک بھر سے مشائخ عظام، علماکرام اور نعت خواں  شرکت کریں گے۔ سجادہ نشین آستانہ چورہ شریف حضرت پیر کبیر علی شاہ گیلانی نقشبندی مجددی خطاب اور دعا کریں گے۔ اس سلسلے میں اہم اجلاس گزشتہ روز صاحبزادہ احمد مصطفین حیدر شاہ کی سربراہی میں ہوا۔