کشمیر میں انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں تشویشناک ہیں: میاں مقصود
لاہور(خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد نے کہاہے کہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر کشمیر کے حوالے سے قومی میڈیامیں شائع ہونے والی رپورٹس انتہائی تشویش ناک ہے۔بھارتی فورسز نے28برسوں میں94877کشمیریوں کوشہید کردیاہے جن میں7099افراد کوبھارتی فوج نے عقوبت خانوں میں شہید کیااور 22862خواتین بیوہ جبکہ107674بچے یتیم ہوچکے ہیں۔