تعلیم کے ذریعے ہی معاشرہ سے غربت بیروزگاری کا خاتمہ ممکن ہے: فرخ جاوید
لاہور(لیڈی رپورٹر) صوبائی وزیر لٹریسی ونان فارمل بیسک ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر فرخ جاوید نے کہاہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی معاشرے سے غربت، بیماری اور بے روزگاری کا خاتمہ ممکن ہے، یہ پیغمبرانہ پیشہ ہے اسی لیے اس سے منسلک اشخاص ہمارے سروں کے تاج ہیں ۔انہوںنے ان خیالات کا اظہارمحکمہ لٹریسی کی کمیونیکیشن سٹریٹجی کی تیاری کے حوالے سے منعقدہ مشاورتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں سیکرٹری لٹریسی ڈاکٹرعصمت طاہرہ، سابق وزیرشاہین عتیق الرحمن، محکمہ لٹریسی کے پنجاب بھر سے آئے نمائندگان،شعبہ تعلیم سے وابستہ ملکی وبین الاقوامی سطح کی سرکاری و نجی تنظیموں کے سربراہان اور ماہر تعلیم اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔