ٹرمپ کے فیصلے کی کسی امن پسند ملک نے توثیق نہیں کی: طاہر اشرفی
لاہور(خصوصی نامہ نگار) القدس کی آزادی اور تحفظ کیلئے جدوجہد ہر مسلمان پر فرض ہے ، امریکی صدر کا فیصلہ دنیا کے کسی بھی امن پسند کو قبول نہیں ہے ، 18 دسمبر کو ”لبیک یا اقصیٰ کانفرنس“ اسلام آباد میں ہو گی ، یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین اور وفاق المساجد پاکستان کے صدر حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے مختلف مکاتب فکر کے علماءاور مشائخ کے منعقدہ علماءکنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ امریکی صدر نے القدس کو اسرائیل کا دارالحکومت قرار دے کر عالمی اصولوں اور قوانین کی نہ صرف خلاف ورزی کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان علماءکونسل نے ملک گیر مہم ”لبیک یا اقصیٰ “ شروع کر دی ہے ، امریکی صدر کے فیصلے کے خلاف پوری پاکستانی قوم اور ملت اسلامیہ کا شعور اجاگر کیا جائے گا۔