ایک تصویر ایک کہانی……
گوجرانوالہ کا رہائشی ایک ٹانگ سے محروم محمد نذیر لاہور شہر کی سڑکوں پر گھوم پھر کر بچوں کیلئے غبارے فروخت کرکے اپنی تین چھوٹی چھوٹی بیٹیوں کیلئے گزر بسر کیلئے مزدوری کرتا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ کوئی پانچ سال قبل وہ ریڑھی پر منیاری کا سامان گلی محلوں میں بیچا کرتا تھا مگر روڈ ایکسیڈنٹ میں ایک ٹانگ گنوانے کے بعد وہ یہ کام جاری نہ رکھ سکا اور اب وقت گزارنے کیلئے غبارے فروخت کرتا ہے۔ اپنے پاس اتنے پیسے نہیں ہیں کہ کوئی چھوٹی سی دکان لے کر بیٹھنے والا کام کرسکوں۔ میرے بھائی مختلف محنت مزدوریاں کرتے ہیں جو میرے گھر کا بھی خرچہ چلاتے ہیں۔ گھر اپنا ہے جس میں ہم سب بھائی اکٹھے رہتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ غفور الرحیم ہے بہتر کارسازہے۔ میرے لئے بھی وہ ضرور کوئی اچھا وسیلہ پیدا کرے گا۔ (فوٹو: گل نواز )