ہم انا کا مسئلہ نہ بنائیں تو پاکستان جیسا ملک کہیں نہیں: ظفر اللہ جمالی

لاہور(آئی این پی) سابق وزیر اعظم مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما  میر ظفراللہ خان جمالی نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ قائداعظم کا پاکستان تو ٹوٹ چکا مگر موجودہ پاکستان انشاء اللہ کہیں نہیں جائے گا ‘ اگر ہم انا کا مسئلہ نہ بنائیں تو پاکستان جیسا ملک کہیں نہیں ہے‘ ہر چیز اللہ نے وافر مقدار میں دی ہے ۔ نیت ، ارادہ اور کمٹمنٹ کا فقدان ضرور ہے‘ ۔ انہوں نے کہا کہ وہ بہت اچھے لوگ تھے جنہوں نے ملک بنا کر دکھایا آپ کو۔ انکے پاس ایک ٹارگٹ تھا۔