ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادری کا مترجم قرآن پاک عمدۃ البیان کا خصوصی ایڈیشن ڈاکٹر مجید نظامی کی یاد میں شائع ہو گیا

لاہور (سٹاف رپورٹر) آبروئے صحافت ڈاکٹر مجید نظامی کے ایصال ثواب کیلئے القرآن ڈاکٹر مفتی غلام سرور قادریؒ کا مترجم قرآن پاک عمدۃ البیان قرآن کا خصوصی ایڈیشن ڈاکٹر مجید نظامی کی یاد میں شائع ہو گیا ہے۔ نوائے وقت کے سینئر کالم نگار اور تجزیہ نگار ڈاکٹر اجمل خان نیازی نے کہا ہے کہ یہ نظامی صاحب اور ان کے عقیدت مندوں کیلئے بہت بڑا تحفہ ہے جو ان کے لیے تاقیامت ایصال ثواب کا باعث بنے گا۔ اس ترجمہ قرآن کے متعلق پاکستان کے 70 علماء کرام اور دانشوروں نے لکھا ہے کہ یہ اس صدی کا سب سے عمدہ اور آسان ترجمہ ہے۔ رضویہ ٹرسٹ سینٹرل کمرشل مارکیٹ ماڈل ٹائون لاہور۔ فون نمبر 042-35855537, 0323-4393422سے حاصل کر سکتے ہیں۔