پنجاب حکومت کے 2 افسروں کا تبادلہ

لاہور (سپیشل رپورٹر) پنجاب حکومت نے دو افسران کے تبادلے و تقرری کے احکامات جاری کئے ہیں۔ علی بہادر قاضی کو پروگرام ڈائریکٹر پنجاب ہیلتھ سیکٹر ریفارمر پروگرام لگایا گیا ہے۔ خالد اویس رانجھا ایڈیشنل سیکرٹری انرجی ڈیپارٹمنٹ کو ٹرانسفر کرکے ان کی خدمات وفاقی وزارت کامرس کے سپرد کرنے کے آرڈر منسوخ کر دیئے ہیں۔