پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکول کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ

لاہور (خصوصی رپورٹر) گورنمنٹ بوائز ہائی سکول باغبانپورہ کے طلباء اور اساتذہ نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے دی نالج ہائوس جی ٹی روڈ باغبانپورہ‘ گورنمنٹ شیخ سردار محمد ہائر سیکنڈری سکول گڑھی شاہو‘ یونیورسل ہائی سکول گرلز برانچ مکہ کالونی گلبرگ III-‘ گورنمنٹ گرلز مڈل سکول ہما بلاک اقبال ٹائون‘ گورنمنٹ پرائمری سکول فلیٹس ہما بلاک اقبال ٹائون‘ گورنمنٹ خواجہ ماڈل مڈل سکول شاہدرہ ٹائون اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول شاہدرہ ٹائون کا وزٹ کیا۔ مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد 1002 تھی۔