پانچ انفارمیشن افسروں کی گریڈ 18 میں ترقی

لاہور (سپیشل رپورٹر) سیکرٹری اطلاعات پنجاب مومن آغا کی سربراہی میں ڈیپارٹمنٹل پرموشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں پانچ انفارمیشن افسروں کو بطور ڈپٹی ڈائریکٹر گریڈ 18 میں ترقی کی منظوری دے دی ہے جن افسران کو ترقی دی گئی ہے ان میں ناظم الدین‘ جاوید بشیر بلوچ‘ محمد نعیم‘ سید ماجد علی شاہ‘ ناصر حمید شامل ہیں۔ اجلاس میں ڈی جی پی آر‘ ریگولیشن اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کے نمائندوں نے شرکت کی۔