وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کیلئے وقف کردیا، سامان رکھنے کیلئے سیٹیں اتار لی گئیں، کمر میں تکلیف کے باوجود متاثرین میں امداد تقسیم کی

وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر امدادی سرگرمیوں کیلئے وقف کردیا، سامان رکھنے کیلئے سیٹیں اتار لی گئیں، کمر میں تکلیف کے باوجود متاثرین میں امداد تقسیم کی

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف کے ہیلی کاپٹر نے ایک گھنٹے تک نیچی پرواز کی اور سیلابی پانی میں گھرے علاقے میں کچی زمین دیکھ کر ہیلی کاپٹر اچانک اتار لیا۔ سیلاب زدہ علاقوں سے گزرتے ہوئے فیصل آباد تک کے سفر میں متاثرین میں خود راشن اور امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ ہیلی کاپٹر میں امدادی اشیاء اور کھانے پینے کا سامان زیادہ رکھنے کے لئے نشستیں اتار لی گئی تھیں۔ کمر میں تکلیف کے باوجود وزیراعلیٰ نے ہیلی کاپٹر میں کھڑے ہوکر سفر کیا اور خود امدادی اشیاء تقسیم کیں۔ وزیراعلیٰ نے اپنا ہیلی کاپٹر بھی سیلاب متاثرین کی امدادی سرگرمیوں کے لئے وقف کردیا ہے۔