مجلس وحدت مسلمین کا ٹارگٹ کلنگ کیخلاف جمعہ کو ملک گیر احتجاج کا اعلان

لاہور (ثناء نیوز) مجلس وحدت مسلمین جمعہ کو کراچی میں شیعہ ٹارگٹ کلنگ کیخلاف ملک گیر احتجاج کریگی ملک بھر کے تمام جامع مساجد میں جمعہ کے اجتماعات میں کراچی میں شیعہ نسل کشی کیخلاف آئمہ  خطبات دینگے۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ کراچی کے حالات پر خاموش نہیں رہیں گے، سندھ حکومت دہشت گردوں کے ہاتھوں یرغمال ہے آئے دن پیاروں کی نعشیں اُٹھا رہے ہیں اور حکمرانوںکو عوام سے زیادہ نام نہاد جمہوریت  کی فکر لگی ہے۔