لاہور کی 8 ٹائون حکومتیں لیسکو کی 63 کروڑ 22 لاکھ سے زائد کی نادہندہ ہیں

لاہور (سید شعیب الدین سے) لاہور کی 8 ٹائون حکومتیں لیسکو کی 63 کروڑ 22 لاکھ 92 ہزار 131 روپے کی نادہندہ ہیں۔ لیسکو کے 200 ٹاپ نادہندگان ہیں لاہور کے 8 ٹائون شامل ہیں۔ سب سے زیادہ رقم گلبرگ ٹائون کے 9 کنکشن کے 17 کروڑ 43 لاکھ 62 ہزار، راوی ٹائون کے واحد کنکشن کے 15 کروڑ 67 لاکھ روپے، سمن آباد ٹائون کے 8 کنکشن کے 8 کروڑ 34 لاکھ، نشتر ٹائون کے 6 کنکشن کے 7 کروڑ 2 لاکھ، واہگہ ٹائون کے دو کنکشن کے 2 کروڑ 52 لاکھ، داتا گنج بخش ٹائون کے 4 کنکشن کے 3 کروڑ 77 لاکھ، اقبال ٹائون کے 7 کنکشن کے 4 کروڑ 18 لاکھ اور شالامار ٹائون کے 3 کنکشن کے ایک کروڑ 76 لاکھ 60 سے زائد روپے ہیں۔ لیسکو کے ٹاپ 200 نادہندگان میں ٹی ایم او لاہور کے نام سے ایک کنکشن کے 2 کروڑ گیارہ لاکھ 66 ہزار روپے اور اقبال ٹائون کے علاقہ جوہر ٹائون میں ٹی ایم او سوک سنٹر کے نام سے کنکشن کے 3 کروڑ 93 لاکھ روپے بھی ٹائون انتظامیہ نے لیسکو کو ادا کرنا ہیں۔ اس سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو جواب ملا کہ پنجاب حکومت پراپرٹی ٹیکس کا جو پیسہ لاہور سے اکٹھا کرتی ہے اس میں سے واپڈا کے پیسے کاٹ کر ٹائون انتظامیہ کو ادائیگی ہوتی ہے بلکہ حقیقت یہ ہے کہ ٹائون انتظامیہ کو پراپرٹی ٹیکس کے پیسے نہیں ملتے۔