قائداعظم کی برسی کے موقع پر آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں قرآن خوانی ہوگی

قائداعظم کی برسی کے موقع پر آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان میں قرآن خوانی ہوگی

لاہور (خصوصی رپورٹر) بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 66 ویں برسی کے موقع پر آج ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں محفل قرآن خوانی منعقد ہورہی ہے۔ قرآن خوانی کا آغاز دس بجے صبح ہوگا۔ ختم اور دعا گیارہ بجے صبح ہوگی۔ بعدازاں خصوصی نشست میں کارکنان تحریک پاکستان بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ برسی کا اہتمام نظریۂ پاکستان ٹرسٹ نے تحریک پاکستان ورکرز ٹرسٹ کے اشتراک سے کیا جارہا ہے۔