فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپنگ جاری

لاہور (خصوصی نامہ نگار)فلاح انسانیت فائونڈیشن کی جانب سے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلابی پانی سے پھیلنے والے وبائی امراض کے پیش نظر متاثرہ علاقوںمیں میڈیکل کیمپنگ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ رچنا ٹائون، رانا ٹائون، وزیر آباد، سیالکوٹ، ونیکے تارڑ، جلال پور بھٹیاں اور دیگر سیلاب متاثرہ علاقوں میں میڈیکل ٹیموں نے25میڈیکل کیمپ لگا کر پانچ ہزار سے زائد سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات پہنچائیں۔