صدارتی انتخابات میں آرٹیکل 63/62 کا اطلاق نہ کرنے کے خلاف اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

صدارتی انتخابات میں آرٹیکل 63/62 کا اطلاق نہ کرنے کے خلاف اپیل، لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے صدارتی انتخابات میں آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کا اطلاق نہ کرنے کیخلاف انٹرا کورٹ اپیل پر الیکشن کمشن اور وفاقی حکومت سے ستمبر کے آخری ہفتے جواب طلب کر لیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن اور مسٹر جسٹس فیصل زمان خان پر مشتمل دو رکنی بنچ نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی طرف سے دائر انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ سابق آرمی چیف پرویز مشرف کے صدارتی انتخاب سے قبل رولز میں ترمیم کر کے آئین کے آرٹیکل باسٹھ اور تریسٹھ کا صدارتی انتخابات میں اطلاق ختم کر دیا جو غیرآئینی ہے۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے صدراتی انتخاب کیلئے رولز میں ترمیم غیرقانونی قرار دی جائے۔