سیلاب زدہ علاقوں میں وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ ہے: ڈاکٹر حفیظ الرحمن

لاہور (خصوصی نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کے مرکزی صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کیلئے متاثرہ علاقوں میں بہتر طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت منڈی بہاؤالدین گوجرانوالہ‘ نارووال‘ سیالکوٹ اور شیخوپورہ سمیت دیگر متاثرہ علاقوں میں 5 میڈیکل کیمپ‘ 15 موبائل میڈیکل کیمپ‘ 5 فلڈ ہسپتال اور 43 ایمبولینس کام کر رہی ہیں۔ جن سے اب تک 41,259 مریض استفادہ کر چکے ہیں۔