سعودی عرب میں قیام پذیرغیر ملکیوں میں پاکستانیوں کی تعداد دوسرے نمبر پر ہے

لاہور( این این آئی )سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں قیام پذیر 90لاکھ غیر ملکیوں میںتعداد کے اعتبارسے پاکستانی دوسرے اور بھارتی پہلے نمبر پر ہیں-  بھارتی شہریوں کی تعداد 17لاکھ 60 ہزار ‘پاکستانیوں کی تعداد13لاکھ 20ہزار اور بنگلہ دیشی 13لاکھ 10 ہزار ہیں ۔ غیر ملکیوں کی 86فیصد تعداد 8 ملکوں سے تعلق رکھتی ہے جن میںبھار تی19.4فیصد‘پاکستانی 4.5فیصد‘بنگلہ دیشی14.4فیصد‘مصری14.3فیصد‘فلپائنی 11.3فیصد‘یمنی 5.07فیصد‘انڈونیشیا ئی 4.19فیصد اور سوڈانی 2.5فیصد ہیں ۔