ایم ڈی واسا کی ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر کی خالی آسامی کیلئے اصغر بھلی کے نام کی سفارش

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ایم ڈی  واسا نے ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر کی خالی آسامی پر تعیناتی کے لئے ڈائریکٹر کنسٹریکشن و پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈرینج اصغر بھلی کے نام کی سفارش کر دی، ڈی جی ایل ڈی اے کو لکھے گئے خط میں ایم ڈی واسا نے اصغر بھلی  سمیت تین افسران کے ناموں کی فہرست بھیجی جس میں کہا گیا ہے کہ اصغر بھلی واسا کے سینئر اور تجربہ کار افسر ہیں ۔