ایم پی اے شمیم شہزادی کے شوہر کی موت، کبیر احمد نے ممنوعہ گولیاں کھائیں، گرفتار لڑکی کا انکشاف

لاہور (نامہ نگار) ذرائع کیمطابق پولیس نے مسلم لیگ ن کی خاتون رکن اسمبلی شمیم اختر عرف شہزادی کے خاوند کی ہلاکت کے کیس میں20 سالہ لڑکی کو بھی گرفتار کرلیا جبکہ لڑکی نے کبیر احمد کی جانب سے ممنوعہ گولیاں کھانے کی تصد یق کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق پولیس نے راحل نامی 20 سالہ لڑکی کو حراست میں لیا جسے مذکورہ واقعے کے روز کبیر احمد کے گھر سے باہر جاتے ہوئے کچھ لوگوں نے دیکھا تھا۔ جب پولیس نے لڑکی سے تفتیش کی تو اس نے بتایا کہ مجھے کبیر احمد نے بلایا اور میرے آنے کے بعد کبیر نے کچھ ممنوعہ گولیاں کھائیں جسکی وجہ سے اسکی حالت غیر ہوگئی اور میں خوف کی وجہ سے وہاں سے بھاگ آئی۔ پولیس نے لڑکی کے بیان کی روشنی میں تحقیقات کو وسیع کردیا ہے۔ ڈی ایس پی شاہد چدھڑ نے کہا ہے کہ تفتیش جاری ہے، حقائق تفتیش کے بعد ہی سامنے آئینگے۔