ایل ڈی اے کے تمام ڈائریکٹر روزانہ ایک گھنٹہ شہریوں کے مسائل سنیں گے

لاہور (خصوصی نامہ نگار) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے تمام ڈائریکٹر روزانہ ایک گھنٹہ شہریوں کے مسائل سنیں گے تمام متعلقہ ڈائریکٹروں کو دن 11 سے 12 بجے تک ون ونڈو سیل پر اپنی حاضری ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ایل ڈی اے ترجمان نے کہا ہے کہ شہری اپنے روزمرہ معاملات کے لئے ایل ڈی اے کے ون ونڈو سیل سے بلا روک ٹوک رابطہ کر سکیں۔