آئندہ چوبیس گھنٹوں میں ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف حصوں میں ہونے والی ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا۔ دن بھر بادل چھائے رہنے کی وجہ سے بھی موسم میں گرمی کی شدت کو محسوس نہیں کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع صاف ہے۔ تاہم جنوب مشرقی سندھ شمالی مشرقی پنجاب، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود ہے۔ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، میرپورخاص، حیدرآباد ڈویژن، اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔