گلگت بلتستان انتخابات کیلئے ایک مضبوط شیعہ سنی الائنس بنائیں گے ، راجہ ناصر عباس جعفری

لاہور (خصوصی نامہ نگار) مجلس وحدت مسلمین کے سر براہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ گلگت بلتستان انتخابات کیلئے ایک مضبوط شیعہ سنی الائنس بنائیں گے ۔ہم چوروں لیٹروں کی بجائے عوام کی خدمت ‘ تر قی وخوشخالی کا جذبہ رکھنے والے نوجوانوںکو ٹکٹ دیںگے ۔خطے میں امن اور تر قی کیلئے پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ناگزیز ہو چکا ہے ‘استحکام پاکستان کیلئے تمام اداروں او ر سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذہبی جماعتوں کو بھی اپنی ذمہ داری پوری کر نی ہوگی ۔