گرین ویلی ہائیپر مارکیٹ کی پہلی سالگرہ کی تقریب

گرین ویلی ہائیپر مارکیٹ کی پہلی سالگرہ کی تقریب

راولپنڈی ( پ ر) بحریہ ٹائون کی پریمیئم ہائیپر مارکیٹ چین گرین ویلی نے گذشتہ سال راولپنڈی میں اپنے دوسرے فلیگ شب سٹور کا افتتاح کیا تھا۔ مختصر عرصے میں اس نے راولپنڈی ؍اسلام آباد کے جڑواں شہروں کے کسٹمرز کے سب سے پسندیدہ شاپنگ برانڈ کے طور پر اپنے آپ کو منوایا۔ حال ہی میں گرین ویلی ہائیپر مارکیٹ نے تفریحی سرگرمیوں سے بھرپور دن کے ساتھ اپنی پہلی سالگرہ منائی ۔ اس موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب بھی منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی کموڈور (ر) الیاس تھے۔گرین ویلی کے ایک ریگو لر کسٹمر عباس نے کہا کہ گرین ویلی بلاشبہ اپنے تمام ہم عصر سٹورز سے ہر لحاظ سے دو قدم آگے ہیں اور ان کے پاس انٹرنیشنل برانڈز کی وسیع ترین ورائٹی ایک چھت تلے دستیاب ہے۔گرین ویلی پریمیم ہائپر مارکیٹ ،بحریہ ٹائون کا پراجیکٹ ہے جو کہ پاکستان میں ریٹیل کے ساتھ ساتھ سپر مارکیٹ میں اور سپیشل سروسز شاپس فراہم کرتا ہے۔گرین ویلی پاکستان کا واحد ریٹیلر ہے جس نے ـ’’ایشیاء پیسیفک انٹر نیشنل پراپرٹی ایوارڈز‘‘ جیتے ہیں۔