کالا باغ ڈیم ملک و قوم کی بقا کا منصوبہ ہے ، فوری تعمیر شروع کی جائے ، وسیم اختر

کالا باغ ڈیم ملک و قوم کی بقا کا منصوبہ ہے ، فوری تعمیر شروع کی جائے ، وسیم اختر

لاہور( خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر سید وسیم اختر نے وفاقی وزیر پانی و بجلی خواجہ آصف کے بیان کہ ’’ پاکستان خطرناک آبی بحران کی طرف گامزن ہے ‘‘ پر اپنی شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزیر پانی و بجلی ماضی کی حکومتوں کی ناکامیاں قوم کو گنوانے کی بجائے اپنی دو سالہ کارکردگی قوم کو بتائیں ۔ کالا باغ ڈیم جس کی تعمیر پر ماسوائے چند سیاست دانوں کے پوری قوم متحد ہے کہ یہ ملک و قوم کی بقاء کا منصوبہ ہے اسے جلد از جلد تعمیر ہونا چاہیے ۔ بھارت ہمارے حصے کے دریائوں پر 62 سے زائد ڈیم تعمیر کر رہا ہے مگر بدقسمتی سے ہر دور کے پاکستانی حکمران سیاسی مفاہمت اور بے حسی کا مظاہرہ کرتے چلے آرہے ہیں ۔