پنجاب سے نومنتخب سینیٹرز میں جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم امیر ترین پرویز رشید سب سے غریب نکلے

پنجاب سے نومنتخب سینیٹرز میں جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم امیر ترین پرویز رشید سب سے غریب نکلے

لاہور(آن لائن) پنجاب سے نومنتخب سینیٹرز میں جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم امیر ترین پرویز رشید سب سے غریب نکلے، نومنتخب شیئرز کے اثاثوں کی تفصیلات کے مطابق جنرل ریٹائرڈ عبدالقیوم 23کروڑ 53لاکھ 34 ہزار کے اثاثوں کے مالک ہیں۔ مسلم لیگ (ن) کی عائشہ رضا فاروق کے پاس 6کروڑ سے زائد کے اثاثے ہیں جبکہ پرویز رشید غریب ترین سینیٹر ہیں جن کے پاس نہ تو اپنی گاڑی ہے اور نہ ہی ذاتی گھر ہے ان کے پاس صرف دو لاکھ چونتیس ہزار مالیت کے اثاثے ہیں۔