پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک کی تصنیف ’’تحقیق وتدوین کا طریقہ کار‘‘ کا نیا ایڈیشن شائع

لاہور (پ ر) پنجاب یونیورسٹی شعبہ عربی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر خالق داد ملک کی شہرہ آفاق تصنیف ’’تحقیق وتدوین کا طریق کار‘‘ کا نیا ایڈیشن آزاد بک ڈپو کے زیراہتمام شائع ہو گیا۔ کتاب عربی، علوم اسلامیہ، مشرقی زبانوں اور سوشل سائنسز میں ایم فل، پی ایچ ڈی کرنے والے طلبہ کی مکمل رہنمائی کرتی ہے۔ کتاب کے آخر میں ایم فل اور پی ایچ ڈی کے مقالات کے خاکوں کے نمونے بھی دیئے گئے ہیں۔