پاکستان کے دشمن اسلامی شناخت اور تشخص بدلنے کے درپے ہیں: کفیل بخاری

لاہور (آن لائن) مجلس احراراسلام پاکستان کے مرکزی نائب امیرسیدمحمدکفیل بخاری نے کہا ہے کہ دینی مدارس اورمقتدرحلقوں میں فاصلے پیداکرکے ملک کو انتشاراورخانہ جنگی کی طرف دھکیلاجارہاہے۔حالانکہ دینی مدارس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے۔پاکستان کے نظریاتی دشمن ملک کی اسلامی شناخت اورتشخص کو بدلنے کے درپے ہیں،مگر دینی حلقے پاکستان کی فکری وجغرافیائی سرحدوں کی پاسبانی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ 1953ء میں د س ہزارشہدائے ختم نبوت نے اپنی جانوں کی قربانی دے کرپاکستان کو قادیانی سٹیٹ بننے کے راستے میں مضبوط دیوارکھڑی کی۔