پاکستان آگہی پروگرام، مقامی سکول کے طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان کا دورہ، موبائل یونٹوں کے سکولوں میں لیکچر

لاہور(خصوصی رپورٹر) علی فائونڈیشن سکول سسٹم فتح گڑھ کے طلباء اور اساتذہ کرام نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظم کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلری بھی دیکھی۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے دو قومی نظریہ پر لیکچر دینے کے لیے گورنمنٹ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ اور گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول ‘ دیو سماج روڈ‘ لاہور‘ یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز نیو مسلم ٹائون ‘ اقرا نور القرآن سکول سسٹم اور اقراء ماڈل ہائی سکول ٹی نمبر5 بند روڈ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول جھگیاں سیالاں کوٹ عبدالمالک اور دی لرنر سکول سسٹم میلاد چوک کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔میں مستفید ہونے والے اساتذہ اور طلبہ کی مجموعی تعداد1421تھی ۔