وزیر اعظم کی رضا ربانی کی حمایت قومی ہم آہنگی کی تاریخی مثال ہے ، پیر محفوظ مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماء پاکستان نورانی نے کہاکہ وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے پیپلز پارٹی کے امیدوار رضا ربانی کی بطور چیئرمین سینیٹ کی حمایت خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حمایت قومی ہم آہنگی کی تاریخی مثال ہے ، اس سے ملک میں مفاہمت کی سیاست کو فروغ ملے گا، جے یو پی کے مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن اسمبلی پیر محفوظ شاہ مشہدی، سیکرٹری اطلاعات علامہ محمد خان لغاری اور چیف آرگنائزر پیر صفدر شاہ گیلانی نے مشترکہ بیان میں کہا کہ مستقبل میں اس کے یقینی طورپر مثبت نتائج مرتب ہونگے، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف نے بلوچستان سے ڈپٹی چیئرمین کے امیدوار لانے کے لئے بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کوفری ہینڈ دینے کا فیصلہ بلوچ عوام کو قومی دھارے میں لانے میں ایک اور قدم ہے اس سے یقینی طور پر بلوچوں کا احساس محرومی کم ہو گا۔