وزیر اعظم کا سینٹ کے چیئر مین کیلئے اپوزیشن کے امیدوار کی حمایت خوش آئند ہے: رائو شہاب الدین

کاہنہ(نامہ نگار) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء رائو شہاب الدین نے کہا ہے کہ وزیراعظم میاں نواز شریف کی اپوزیشن کے نامزد امیدوار برائے چیئرمین سینٹ کی حمایت خوش آئندہ فیصلہ ہے اس فیصلے کو اٹھارہ کروڈ عوام سمیت ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین نے سراہا۔ مسلم لیگ ن نے کبھی بھی کسی کا مینڈیٹ چوری نہیں کیا اور نہ ہی ہائوس ٹریڈنگ کی کوئی گنجائش ہے۔