واہگہ ٹائون انتظامیہ کے زیراہتمام ڈینگی آگاہی سیمینار

لاہور(خبر نگار)واہگہ ٹا ئون انتظامیہ کے زیر اہتمام محمود بوٹی انٹر چینج پر واقع خوشی ہال میں ڈینگی آگاہی سیمینار کا انقعاد کیا گیا جس میں ٹی ایم او( واہگہ ٹا ئون) حارث جلیل،ڈی ڈی او ہیلتھ(واہگہ ٹا ئون) ڈاکٹر عمران بشیر ، ایڈیشنل ڈائریکٹر( ڈینگی پروگرام) ظفر اسلام،مریم طاہرہ( ایچ ای او)،فوکل پرسن وقاص ارشد، سید منتظر مہدی ،محکمہ صحت،ٹا ئون ملازمین اور عوام نے شرکت کی۔سیمینار کے اختتام پر 2014ء کی ڈینگی مہم میں اچھی کارکردگی دکھانے والے ورکرز میں اعزازی شیلڈ ز تقسیم کی گئیں۔