نانک شاہی کیلنڈر کو تبدیل نہیں ہونے دینگے ، سردار شام سنگھ

لاہور( خصوصی نامہ نگار) سردار شام سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان سکھ گوردوارہ پر بندھک کمیٹی کے پردھان سردار شام سنگھ نے شرومنی گوردوارہ کمیٹی کی طرف سے نانک شاہی کیلنڈر میں تبدیلی کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اکال تخت سے ہونے والے ابتدائی کیلنڈر کو تبدیل نہیں ہونے دیں گے ، نانک شاہی کیلنڈر کو ماننے والے سکھ موتیوں کی لڑی ہے جو کسی صورت ٹوٹ نہیں سکتی ۔