مک مکا کی سیاست نے جمہوریت کو داغ دار کر دیا ، حامد رضا

لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ سیاست کو تجارت بنانے والے حکمران لیڈر نہیں ڈیلر ہیں، دہشتگردی کے خاتمہ کیلئے آرمی چیف کا عزم قومی امنگوں کا آئینہ دار ہے، پنجاب حکومت پولیس سے علماء کی توہین کروارہی ہے ۔حکومت سرمایہ کی بیرون ملک منتقلی روکے۔پاکستان کو کرپشن کی بیماری نے لاغر بنا دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ استعماری طاقتوں نے جہادی رہنمائوں کے ہاتھوں میں بندوق اور جیبوں میں ڈالر ڈال دیئے ہیں۔مک مکا کی سیاست نے جمہوریت کو داغ دار کردیا ہے۔