ممتاز حسین قادری کی رہائی کیلئے تحفظ ناموس رسالت کا مظاہرہ

لاہور (خصوصی نامہ نگار) تحفظ ناموس رسالت محاذ کے زیر اہتمام غازی ممتاز حسین قادری کی رہائی کیلئے احتجاجی مظاہرہ پریس کلب کے باہر ہوا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے تحفظ ناموس رسالت محاذ کے جزل سیکریٹری مولانا محمد علی نقشبندی نے کہاہے کہ غازی ممتاز قادری کے فیصلے پر عملدرآمد کیاگیا تو اس کے نتائج خوفناک ہونگے۔