ملک بھر میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قلت پیدا ہو گئی

ملک بھر میں مختلف یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قلت پیدا ہو گئی

لاہور ( کامرس رپورٹر ) یوٹیلٹی سٹورز پر چینی کی قلت پیدا ہو گئی ذرائع کے مطابق 15 رز سے یوٹیلٹی سٹورز پر چینی مہیا نہیں کی جا رہی۔ چینی نہ ملنے پر عوام کو سستی چینی کے حصول میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے جبکہ حکومت کو بارہا اس مسئلے سے آگاہ کیا جا چکا ہے۔یوٹیلٹی سٹورز پر ایک کلو چینی کی قیمت 57 روپے جبکہ پرچون سطح پر 60 روپے ہے۔