مسلم لیگ ن کی مقبولیت کا گراف بلند ہو رہا ہے: چودھری محمد نواز

کاہنہ(نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما کوآرڈنیٹر وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری محمد نواز کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے سینٹ الیکشن میں کلین سویپ کر کے ثابت کر دیا کہ تمام تر سازشوں کے با وجود اس کی مقبولیت کا گراف بلند ترین سطح پر پہنچ چکا ہے۔ انہوں کہا سینٹ میں واضح اکثریت ہونے سے حکومت کو عوام کی فلاح و بہبود کے لیے قانون سازی کر نے میں مدد ملے گی اور ملک کی ترقی میں بھرپور کردار ادا کریں گے۔