مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کی بلاجواز گرفتاری قابل تشویش ہے: علامہ نصیر احمد قادری

فیروزوالا (نامہ نگار) اہلسنت وجماعت راوی ٹائون کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ پیر علامہ نصیر احمد قادری نے کہا کہ اذان کی آواز محدود کرنے کا قانون نظریہ پاکستان کے منافی ہے اسے فی الفور ختم کیا جائے۔ پرامن محب وطن علماء ومذہبی جماعتوں کے رہنمائوں کی بلاجواز گرفتاریاں قابل تشویش ہیں۔ ان خیالات کا اظہار شاہدرہ کامران پارک میں دینی جماعتوں کے رہنمائوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس کے شرکاء میں صاحبزادہ پیر خادم حسین شرقپوری اور دیگر ارکان بھی موجود تھے۔