لاہور ‘ ساہیوال‘ سرگودہا میں 13 سالہ لڑکی سمیت دو خواتین سے اجتماعی زیادتی

لاہور (نامہ نگاران) دو مختلف واقعات میں 13 سالہ لڑکی سمیت دو خواتین کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی گلفشاں ٹائون (کوٹ عبدالمالک) میں دو اوباش نوجوان جواں سال خاتون کو اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بناکر فرار ہوگئے۔ ریحانہ بی بی کو بلال اور اسکے ساتھی نے بہانے سے گھر بلایا اور زبردستی اجتماعی زیادتی کر ڈالی۔ بعد میں دونوں ملزم متاثرہ خاتون کو موٹر وے پل کے قریب گائوں سے باہر پھینک کر فرار ہوگئے۔ فیکٹری ایریا پولیس نے خاتون کی رپورٹ پر ملزموں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ساہیوال/ سرگودہا میں چھ اوباش افراد نے 13 سالہ لڑکی کو گھر سے اغوا کرکے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ ساہیوال نے ایک ملزم منصب دار کو گرفتار کرلیا۔ واقعہ کیخلاف شہریوں نے شدید احتجاج کیا۔ ساہیوال کے یونس راجپوت کی بیٹی (س) گھر میں اکیلی تھی جسے منصب دار اور اس کے ساتھی اغوا کرکے لے گئے اور نامعلوم مقام پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ پولیس تھانہ ساہیوال نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ایک ملزم منصب دار کو گرفتار کرلیا ہے۔