رضا ربانی کے متفقہ امیدوار نامزد ہونے سے لسانی گروپ بلیک میلنگ نہیں کر سکیں گے: پیر اعجاز ہاشمی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما پاکستان کے مرکزی صدر پیر اعجاز ہاشمی نے رضا ربانی کو سینیٹ میں تمام جماعتوں کی طرف سے متفقہ امیدوار نامزد کرنے کے فیصلے کو جمہوریت کے لئے خوش آئند اور سیاسی قوتوں کی بلوغت قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ فیصلے سے لسانی گروپوں کی بلیک میلنگ سے بھی ایوان بالا محفوظ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ فیصلہ قومی اداروں میں استحکام کا باعث ہوگا ۔ اس سے سیاسی نظام مضبوط اور غیر جمہوری قوتوں کی سازشوں کا خاتمہ ہوگا۔