رضا ربانی کی نامزدگی زرداری کی سیاست کی کامیابی ہے: بابر سہیل بٹ

لاہور (خبرنگار) پیپلز یوتھ آرگنائزیشن پنجاب کے جنرل سیکرٹری بابر سہیل بٹ نے کہا ہے کہ سنیٹر رضا ربانی کو چیئرمین سینٹ کیلئے نامزدگی اور حکومت اپوزیشن کی جانب سے آصف زرداری کی سیاست کی کامیابی ہے۔ پیپلزپارٹی جمہوری روایات کو مضبوط بنانے کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ رضا ربانی منجھے ہوئے پارلیمنٹیرین ہیں ان کی چیئرمین شپ میں سینٹ عوام کی فلاح وبہبود کیلئے قانون سازی کرے گا۔