دنیا بھر میں دہشت گردی کے تانے بانے امریکہ سے ملتے ہیں: علامہ ریاض

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جماعت اہلسنّت پاکستان کے مرکزی ناظم اعلیٰ سیدریاض حسین شاہ نے کہا ہے کہ دنیا بھر میں دہشتگردی کے تانے بانے امریکہ سے ملتے ہیں۔اسلام امن و آشتی اور سلامتی کا دین ہے۔مدرسہ ، مسجد اور مولوی کے خلاف سازشیں تیز ہو چکی ہیں۔پیغمبر اسلام کی تعلیمات انسانیت کیلئے رہنمائی کا بہترین ذریعہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ادارہ تعلمیات اسلامیہ کے طلباء اور اساتذہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔