حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کر لیا: ایس اے حمید

لاہور(خبر نگار)تحریکِ انصاف کے سینئر رہنماایس اے حمیدنے کہا ہے کہ حکومت نے عوام پر گیس بم گرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔یکم اپریل سے گیس کی قیمت میں 65%اضافہ آئی ایم ایف سے ملنے والی ہدایات کا پہلا فیز ہے۔ پہلے گیس کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام کی جیبوں پر 67ارب کا ڈاکہ ڈالا جائیگا پھر انہیں بجلی کی قیمتوں کے بوجھ تلے دھکیلا جائیگا۔گھریلو، صنعتی ، کمرشل ، سی این جی سمیت تمام شعبوں کیلئے گیس کی قیمت میں اضافہ مہنگائی میں پس رہی عوام کا خون نچوڑنے کے مترادف ہے۔