جرمنی کے ممبر پارلیمنٹ اور سفیر کی خلیل طاہر سندھو سے ملاقات

لاہور (خصوصی نامہ نگار)وزیر برائے اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب خلیل طاہر سندھو سے جرمنی کے ممبر پارلیمنٹ کرسٹوف سٹریسر اور پاکستان میں جرمنی کے سفیر ڈاکٹر سائرل نن نے 3 رکنی وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امورپر تبادلہ خیال کیا۔ خلیل طاہر سندھو نے جرمن وفد کو محکمہ اقلیتی امور و انسانی حقوق پنجاب کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔