تلاش ورثا

لاہور( پ ر) تھانہ سول لائن کو ایمر جنسی گنگا رام سے ایک 35/40 برس کے شخص کی نعش ملی ہے ورثا محمد آصف اے ایس آئی سے فون 04299200561-03004305518 پر رابطہ کریں ۔
اظہار تعزیت
لاہور (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنما عمران خان، شاہ محمود قریشی، جہانگیر خان ترین، چودھری محمد سرور، اعجاز احمد چودھری، ڈاکٹر یاسمین راشد، عندلیب عباس، میاں محمودالرشید اور شبیر سیال نے لاہور کے نائب صدر انجینئر یاسر گیلانی کی نانی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام اور سوگوار خاندان کو صبر وجمیل عطا فرمائے۔