تعلیم یافتہ اور نیک ماں یونیورسٹی کی حیثیت رکھتی ہے: محاسن خرم

لاہور (لیڈی رپورٹر) خواتین کے عالمی دن کے سلسلہ میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین دھرم پورہ میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ مہمانِ خصوصی ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی بہو اور مسلم لیگی رہنما خرم روحیل اصغر کی اہلیہ محاسن خرم روحیل اصغر تھیں۔ انھوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں علم حاصل کرنا ہر مرد اور عورت پر فرض کیا گیا ہے۔ جس گھر میں تعلیم یافتہ اور نیک ماں موجود ہو وہ گھر یونیورسٹی کی حیثیت رکھتا ہے۔تقریب سے کالج کی پرنسپل ناہید اظہر نے بھی خطاب کیا۔