ترقیاتی سکیموں کو متعین مدت میں مکمل کیا جائے: عبداللہ خان سنبل

لاہور(خبر نگار) کمشنر لاہور ڈویژن عبداﷲ خان سنبل نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی سکیموں کو مرحلہ وار تقسیم کرکے متعین مدت میں مکمل کیا جائے اور مانیٹرنگ و باقاعدہ جائزہ لے کر کاموں کی رفتار کو تیز کیا جائے- انہوں نے کہا کہ وہ جاری ترقیاتی اسکیموں کے ساتھ ساتھ تکمیل شدہ اسکیموں کا جائزہ لینے کے لیے تمام اضلاع کا خود دورہ کریں گے-