بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم آئین و قانون اور جمہوریت کی فتح ہے ، محمود الرشید

لاہور(خصوصی نامہ نگار ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں محمو دالر شید نے کہا ہے کہ سپر یم کورٹ کا پنجاب میں 20ستمبر کو بلدیاتی انتخابات کروانے کا حکم آئین وقانون اور جمہو ریت کی فتح ہے ‘تحریک انصاف بلدیاتی انتخابات کے میدان میں لاہور سمیت پورے پنجاب میں مسلم لیگ ن کا مقابلہ کر نے کیلئے تیار ہیں ۔ منگل کے روز سپر یم کورٹ کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالر شید نے کہا کہ لاہور سمیت پورے پنجاب کے عوام تحر یک انصاف کیساتھ ہیں اور ہم بلدیاتی انتخابات کے میدان میں مخالفین کو عبر تناک شکست دیں گے ‘حکمرانوں نے عوام کے ساتھ جھو ٹ پہ جھو ٹ بو ل کر جوظلم اور نا انصافی کی ہے وہ پوری قوم کے سامنے ہیں ۔