بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری، گیس بندش کیخلاف شرقپور، اوکاڑہ میں احتجاج

لاہور (نامہ نگاران) صوبائی دارالحکومت سمیت کئی شہروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ گزشتہ روز بھی جاری رہی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا جبکہ کاروبار بھی شدید متاثر ہوئے جبکہ کئی شہروں میں گیس کی بندش بھی برقرار ہے اور گھروں میں چولہے ٹھنڈے رہے۔ اوکاڑہ میں گیس کی بندش کیخلاف شدید کیا گیا اور خواتین نے بچوں کے ہمراہ چولہے اٹھا کر احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔ احتجاج میں شامل سینکڑوں خواتین نے احتجاج کرتے ہوئے سوئی گیس اعلیٰ حکام کے خلاف سخت نعرہ بازی کی اور دھرنا دیا۔ ننکانہ صاحب سے نامہ نگار کے مطابق شہر اور گرد و نواح میں بجلی کی بار بار بندش کا سلسلہ جاری ہے، شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14 جبکہ دیہات میں 16 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا جس کے باعث زندگی مفلوج ہو کر رہ گئی۔ شہریوں نے شدید احتجاج کیا ہے۔ شرقپور سے نامہ نگار کے شرقپور میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا۔ غیراعلانیہ طور پر 14سے 16گھنٹے لوڈ شیڈ نگ کا سلسلہ جاری رہا جس سے کارباری طبقہ اور طلباء طالبات کو امتحان کی تیاری کرنے لئے انتہائی پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ علاوہ ازیں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری گیس پریشر میں شدید کمی کے باعث شہری پریشان نا شتہ ہوٹلوں پر کھانے پر مجبور ہو گئے اور سراپا احتجاج بن گئے اور مظاہرہ کیا۔