ایل ڈبلیو ایم سی کا لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین کے اشتراک سے سیمینار کا انعقاد

لاہور(خبر نگار) لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ( ایل ڈبلیوایم سی) اور لاہور کالج یونیورسٹی برائے خواتین (ایل سی ڈبلیو یو ) کے اشتراک سے شعبہ ء ماحولیات میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ری سائیکلنگ آئیڈیاز کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد طالبات کو ایل ڈبلیوایم سی کی کوڑاکرکٹ کو ٹھکانے لگانے کی حکمت ِ عملی اور کچرے کی ری سائیکلنگ سے ممکنہ فوائد پر آگاہی دینا تھا۔